ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برطانیہ میں دہشت گردانہ کا حملہ

برطانیہ میں دہشت گردانہ کا حملہ

Tue, 28 Feb 2017 11:52:21    S.O. News Service

لندن،27؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)برطانوی حکام نے خبردار کیا ہے کہ دہشت پسند گروپ داعش برطانیہ میں معصوم شہریوں کو بلا امتیاز نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حملے 40برس قبل آئرش ری پبلکن آرمی کی طرف سے کیے جانے والے حملوں کی طرز کی نوعیت کے ہو سکتے ہیں۔ دہشت گردی کے تناظر میں نگہبانی کے نئے برطانوی ادارے کے سربراہ نے سنڈے ٹیلیگراف کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عسکریت پسند شہریوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ ایک ایسا بڑا اور مسلسل خطرہ ہے، جسے کسی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا یہ انٹرویوشائع ہوا ہے۔ برطانوی سکیورٹی حکام یہ بات کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ عراق اور شام میں شکست سے دوچار دہشت پسند گروپ داعش کے جنگجو برطانیہ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔


Share: